بلوغت اور والدین کا کردارپارٹ (1)


 (بلوغت اور والدین کا کردارپارٹ (1


بلوغت اور والدین کا کردارپارٹ1


 انسانی جسم میں پیدائش کے بعد سے مسلسل تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں۔ انسانی زندگی کا وہ مرحلہ جب وہ بچپن سے نوجوانی میں داخل ہوتا ہے ، بلوغت کہلاتا ہے۔ بلوغت کے دوران میں انسانی جسم میں بہت اہم تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جو لڑکوں اور لڑکیوں میں ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔ 


ہمارے معاشرے میں بلوغت اور اس کے دوران ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کرنا باعث شرم سمجھا جاتا ہے۔ اس لئے والدین کبھی بھی بچوں سے اس موضوع پر بات نہیں کرتے۔ بچے ان معاملات کے بارے میں اپنی دوستوں اور دیگر لوگوں سے ڈھکے چھپے الفاظ میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور عام طور پر حاصل شدہ معلومات غلط اور ادھوری ہوتی ہے۔ والدین کا کردار اس ضمن میں بہت اہم ہوتا ہے۔

والدین کو اپنی ذمہ داری معاشرے پر نہیں چھوڑنی چاہئےبلکہ بچوں کی خود ہی مناسب طور پر رہنمائی کرنی چاہئے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ جیسے ہی بچوں میں بلوغت کے آثار دیکھیں تو خود ہی انہیں مناسب وقت پر آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کریں اور ان کی صحیح طریقے سے رہنمائی کریں۔ کیونکہ والدین ہی صحیح معنوں میں اپنی اولاد کیساتھ مخلص ہو سکتے ہیں اور بچوں کو درست معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ 


والدین کو بچوں کو سمجھانا چاہئے کہ وہ اپنے تمام مسائل صرف اور صرف اپنے والدین سے ہی بیان کریں اور ہر قسم کے مسائل کے بارے میں رہنمائی صرف اپنے والدین ہی سے لیں۔

 

بہتر یہ ہے کہ لڑکی کی رہنمائی اس کی ماں جبکہ لڑکے کی رہنمائی اس کا باپ کرے، لیکن اگر لڑکے یا لڑکی دونوں کی رہنمائی  ماں یا باپ میں سے جو بھی بچے کے زیادہ قریب ہو ، کر لے تو بھی کوئی حرج نہیں۔

 نیز بچوں کو سمجھانا چاہئے  کہ یہ موضوعات خفیہ ہوتے ہیں ، اس لئے اگر والدین انہیں کوئی بات بتائیں تو وہ دوسروں سے اس کا تذکرہ نا کریں۔


(جاری ہے)


Post a Comment

0 Comments