نکاح کرنے کا مقصد کیا؟ what is purpose of marriage

نکاح کرنے کا مقصد کیا؟ 




شروعات اس بات سے کرتے ہیں کہ نکاح کرنے کا مقصد کیا ہے؟ 

اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ نکاح کا مقصد صرف سیکس کی لذّت حاصل کرنا ہے تو یہ صحیح نہیں ہے۔
یہ بھی ہے لیکن اصل ہے اولاد کا حصول۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں صرف قضائے شہوت کے لیے اپنی ازواج (بیویوں) کے پاس نہیں جاتا بلکہ میری نیت اولاد کا حصول ہے اگر یہ مقصد نہ ہوتا تو میری ایک ہی زوجہ (بیوی) ہوتی۔

(انساب الاشراف، عمر بن الخطاب، ج10، ص343 بہ حوالہ فیضان فاروق اعظم، ج1، ص77)

ایک مرتبہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا کہ میں خود کو جِماع (سیکس) کرنے پر اس لیے مجبور کرتا ہوں کہ ممکن ہے اللہ تعالی مجھے ایسی نیک اور صالح اولاد عطا فرمائے جو اس کی تسبیح کرے اور ہر وقت اس کی یاد میں مگن رہے۔

(سنن کبری، کتاب النکاح، باب الرغبة فی النکاح، ج7، ص126، حدیث13460 بہ حوالہ ایضاً)

حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت عمر فاروق شہوت کے لیے نکاح نہیں کرتے تھے بلکہ اولاد کے حصول کے لیے نکاح کرتے تھے!

(طبقات کبری، ذکر استخلاف عمر، ج3، ص247 بہ حوالہ ایضاً)



اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے:

نِسَآؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ۪ فَاْتُوْا حَرْثَكُمْ اَنّٰى شِئْتُمْ٘

(2:223)

"تمھاری عورتیں تمھارے لیے کھیتیاں ہیں تو اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ" 

قرآن کی اس آیت میں بیویوں کو شوہروں کی کھیتی قرار دیا گیا ہے اور یہ اجازت دی گئی ہے کہ کھیت میں جس طرح چاہے آ سکتے ہیں۔

علامہ عبدالرزّاق بھترالوی لکھتے ہیں کہ یہاں عورتوں کو زمین سے تشبیہ دی گئی ہے جس طرح زمین میں بیج (Seed) ڈالا جاتا ہے اسی طرح بیوی کے رحم (بچّے دانی) میں نطفہ جو بیج کی طرح ڈالا جاتا ہے اور اولاد کو زمین کی پیداوار سے تشبیہ دی گئی ہے۔

اس آیت کا مختصر مطلب یہ ہے کہ تمھاری بیویاں تمھارے لیے کھیتیاں ہیں یعنی جس طرح کھیتی سے پیداوار ہوتی ہے اسی طرح اولاد پیدا ہوتی ہے۔

تم اپنی بیویوں کے پاس آؤ جس طرح چاہو یعنی ان سے جِماع (Sex) تو اگلے حصے میں کرو لیکن جماع کرنے کی کیفیت معین نہیں بلکہ بیٹھ کر یا لیٹ کر اگلی جانب سے یا پچھلی جانب سے جس طرح چاہو اس طرح جماع کرنے کی تمھیں اجازت ہے (لیکن آگے کے ہی مقام میں؛ پوزیشن جیسی بھی ہو سیکس آگے کے مقام میں ہی جائز ہے)

(تفسیر نجوم الفرقان، ج5، ص487)

جاری ہے...

Post a Comment

0 Comments