عورتوں کی ازدواجی بدہضمی اور اسکا علاج

  عورتوں کی ازدواجی بدہضمی اور اسکا علاج



عورت کو جب بد ہضمی ہو جائے اور وہ اپنے گھر اور شوہر کے ساتھ بدسلوکی شروع کر دے ،روز طلاق مانگے اور ایسا  شوہر مجھ سے مشورہ کرے تو میں اس کو کہتا ہوں کہ طلاق تمہارے ہاتھ میں ہے ، کونسا ایکسپائری ڈیٹ لکھی ہے طلاق پر ، جب دل چاہا دے لیں گے ، اتنی جلدی کیا ہے ، بندہ بھی بغیر علاج مر جائے تو دل کو افسوس رھتا ہے کہ علاج نہیں کرایا شاید بچ جاتا ، تم اس کو تین ماہ کے لئے اس کے والدین کے گھر بھیج دو ، یہ ابھی تک اپنے شئیرز کی قیمت شادی سے پہلے والی سمجھ رہی ہے  ،،، اس کے بعد اگر ٹھیک نہ ہوئی تو پھر طلاق وہیں بھیج دینا ،،،،،،،،،،،


عورت جب والدین کے گھر جاتی ہے تو وہ گھر اب اس کا نہیں رہتا ،، وہ ایک ناپسندیدہ مہمان ہوتی ہے ، دو چار دن کے بعد اس کی بھاوجیں بولنا چھوڑ دیتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ گھر کا سارا کام وہ سنبھال لے تا کہ ماسی کو چھٹی کرائی جائے ،، اگر اس کے ساتھ بچہ ہو تو گھر کے بچے اسے صبح دوپہر شام دو دو جوتے ضرور مارتے ہیں اور ساتھ یہ طنز بھی کہ جب سے یہ آیا ہے ہمارے بچے پڑھ نہیں سکتے ،، باہر نکلتی ہے تو ہر عورت پوچھتی ہے ، بیٹا واپس کب جا رہی ہو ؟ دو چار دن ٹرخاتی ہے ،، مگر ایک ماہ کے بعد سوال کی نوعیت تبدیل ہو جاتی ہے ،، کیوں پتر کہیں تو پکی پکی تو نہیں آ گئی ؟ اور وہ تردیدیں کرتی پھرتی ہے کہ قسم سے ایسا نہیں ہے ،آج بھی اُن کا فون آیا تھا کہ جلد واپس آؤ ،،مگر میں سوچتی ہوں بچوں کے ساتھ روز روز تو نہیں آیا جاتا ناں ،،خیر دو ماہ میں لوگ اس خاتون کو دھو بھی دیتے ہیں اور استری کر کے اس کی ساری سلوٹیں نکال کر پہلے دن کی طرح کر دیتے ہیں ،، اب وہ بہانے بہانے سے فون کرنا شروع کرتی ہے ،منا آپ کو بہت یاد کرتا ہے ،کب سے بیمار ہے ، ابا ابا کرتا رہتا ہے آپ اس کو آ کر لے جائیں ،،، ابا منا لینے آتا ہے تو ساتھ  منی بھی چلی آتی ہے ،،یوں لوگ گھر بسا دیتے ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments