ہمبستری کے مسائل
(قرآن و حدیث کی روشنی میں)
بہت سی شادی شدہ عورتیں سوال کرتی ہیں کے اسلامی طریقے سےہمبستری کرنےکاطریقہ بتائیں کیونکہ میاں بیوں کاہمبستری کرنا ثواب کاکام ہے میں نےاکثرعورتوں کےبارے میں سوناہے کےوہ یہ کہتی ہیں کے ہمبستری ایک گنداکام ہے اگر وہ عورتیں یہ بات جان جائیں کے اللہ تعالی نے میاں بیوی کے لیے ہمبستری میں کتناسکون اور ثواب رکھاہے تووہ کبھی یہ بات نہ بولے یہاں تک کے میاں بیوی کاایک دوسرےکی طرف مسکراکر دیکھنابھی ثواب ہے شیطان کو سب سےزیادہ خوشی اس وقت ہوتی ہے جب وہ میاں بیوی کےدرمیان طلاق کرواتاہے
بیوی سے ہمبستری کرنا بھی صدقہ/ثواب ہے.
مسلم:2329
میاں بیوی کسی بھی طریقے سے ہمبستری کر سکتے ہیں یعنی کوئ بھی sex style/sex position اپنا سکتے ہیں.
البقرہ:223
حیض یعنی ماہواری کے دوران ہمبستری کرنا حرام ہے.
البقرہ:222
حیض یعنی ماہواری کے دوران غلطی سے ہمبستری کر لینے سے اگر حیض کا خون سرخ ہو تو ایک دینار اور خون زرد ہو تو نصف دینار صدقہ کر دینا چاہیۓ.
ایک دینار ساڑھے چار ماشے یعنی تقریبا چار گرام کا ہوتا ہے.
حیض کے دوران بیوی سے بوس و کنار , ساتھ لیٹنا اور ساتھ کھانا پینا وغیرہ جائز ہے.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیوی کی دبر یعنی پیچھے سے ہمبستری کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے.
دخول سے دونوں پر غسل واجب ہوجاتا ہے چاہے انزال یعنی فارغ ہو یا نہ ہو غسل واجب ہوجاتاہے
بخاری:291
ہمبستری کے فورأ بعد غسل کرنا واجب نہیں. اگر سونے کا ارادہ ہو تو استنجا اور وضو کر کے سو سکتے ہیں.
مسلم:705
دوسری یا تیسری بار ہمبستری کرنی ہو تو ہر بار درمیان میں غسل کرنا واجب نہیں. استنجا اور وضو کافی ہے.
اگر کسی غیر عورت پر نظر پڑنے سے شہوت پیدا ہوجاۓ تو گھر جا کر اپنی بیوی سے ہمبستری کر لینی چاہیۓ.
مسلم:3407
بیوی سے عزل کرنا جائز ہے.
بخاری:2229
عزل یہ ہے کہ جب آدمی کو انزال یعنی فارغ ہونے کے قریب ہو تو منی باہر گرا دے تاکہ بچہ پیدا نہ ہو. علماء نے عزل سے استدلال کر کے temporary family planning کے لیۓ condom کو جائز قرار دیا ہے.
خلوت یعنی ہمبستری کی باتیں دوستوں/سہیلیوں کو بتانا حرام ہے.
To get regular updates from this blog join telegram channel
0 Comments