اینل سیکس کیوں ممنوع ہے؟ Why is anal sex forbidden

اینل سیکس کیوں ممنوع ہے؟ 


سیکس نولیج پارٹ 5


ایک طرف جہاں گندی فلموں میں اینل سیکس کو دکھایا جارہا ہے وہیں دوسری طرف گندی ویب سیریز کے ذریعے یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ یہ کوئی بری بات نہیں ہے! 

ایک دور تھا کہ سمپل موبائلز ہوا کرتے تھے اور کمپیوٹر کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ نہیں تھی پر اب اسمارٹ فون نے گندی فلموں کی دنیا میں میں اندھن (Fuel) کا کام کیا ہے! 
اب ہر شخص کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے اور کچھ سیکنڈ کے فاصلے پر لاکھوں بلکہ کروڑوں گندی فلمیں اسٹور کر کے رکھی ہوئی ہیں! 

نہ جانے کتنی ویب سائٹس ہیں جو ایسی گندی وڈیوز کو پروموٹ کر رہی ہیں۔
ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہر سیکنڈ ہزار سے زیادہ لوگ ویب سائٹ پر جاتے ہیں اور ہر دن لاکھ نہیں ملین نہیں بلکہ ملینس کی تعداد میں لوگ گندی فلمیں دیکھتے ہیں! 

ہمارا اندازہ ہے کہ 60 فیصد سے زیادہ نوجوان بلکہ اس سے بھی زیادہ جس میں لڑکیاں بھی شامل ہیں گندی فلموں کے نشے میں مبتلا ہیں! 


شریعت میں اینل سیکس (یعنی عورت کے پیچھے کے مقام میں مرد کا عضو خاص داخل کرنے کی) اجازت تو بلکل نہیں لیکن اگر ایک عام شخص کی طرح بھی سوچا جائے تو یہ حرکت بڑی گھٹیا اور گھناؤنی معلوم ہوتی ہے! 

عورت کے ایک خاص عضو کو سیکس کے لیے خاص کیا گیا ہے جس طرح جسم کے دوسرے اعضاء کے اپنے الگ الگ کام ہیں پھر ان کو کسی دوسرے کام کے لیے استعمال کرنا کیسے صحیح ہوسکتا ہے اور جب ایسا کیا جائے گا تو ظاہر ہے کہ کچھ غلط ہوگا! 

عورت کو بھی اس سے تکلیف ہوتی ہے کیونکہ فرج (Vagina) یعنی عورت کی آگے کی شرم گاہ میں جماع کے دوران اپنے آپ ایک تری اور چکنائی آجاتی ہے جس سے آسانی ہوتی ہے اور چمڑے پر اثر نہیں ہوتا لیکن دبر (پیچھے کے مقام) میں ایسا نہیں ہوتا جس کی وجہ سے تکلیف ہونا عام بات ہے اور ساتھ میں خون نکلنے اور پاخانے کے راستے کی جھلی (جو پتلی ہوتی ہے، اس) کے پھٹنے کا بھی اندیشہ ہے! 
اتنا ہی نہیں پیچھے کے مقام میں جو گندگی ہوتی ہے اس سے انفیکشن بھی ہو سکتی ہے جو کئی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے! 

یہ باتیں جو نہیں جانتے اور شادی کے بعد عورت کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کرتے ہیں ان کی ازدواجی زندگی (Married Life) سے سکون ختم ہو جاتا ہے اور زندگی بھر پریشان رہتے ہیں۔

جاری ہے...
To more updates to join telegram channel 

https://t.me/adabemubashratt


Post a Comment

0 Comments