مشت زنی کے اسباب اورعلاج



مشت زنی کے اسباب اورعلاج


نوجوانوں کی مردانہ صحت و تندرستگی کیلۓ بیش بہا تحریر

 مشت زنی اسباب ..
جب لڑکپن کا زمانہ اختتام پذیر ھونے لگتا ہے تو اس وقت جسم کے بعض حصوں میں تبدیلی واقع ہونا شروع ہوجاتی ہے نئ نئ کیفیات ظاہر ہونے لگتی ہیں خاص طور پہ جسم کے نچلے حصے کے اعضاء(اعضاۓ تناسل) بڑھنے لگتے ہیں جن کی بڑھوتری کامل جوانی تک جاری رہتی ہے 

اس زمانہ میں طبیعت میں اک خاص جوش معلوم ہونے لگتا ہے اعضاۓ تناسل اور اس کے متعلقہ اعضاء میں غدود فعال ہو کر اک خاص قسم کی رطوبت جمع کرنا شروع کر دیتے ہیں جیسے منی کہا جاتا ہے اس کے بعد جب منی پختہ ہوجاتی ہے لڑکا مرد بن جاتا ہے اور اک شباب کے نۓ دور میں داخل ہوجاتا ہے 
جیسے ہی جوانی کامل ہوتی ہے جذبات بدلنے لگتے ہیں اعضاۓ منویہ معمولی بھڑک سے جوش میں آنے لگتے ہیں پس یہی وقت ہوتا ھے اپنا آپ بچانے کا اور اپنے آپ کو برباد کرنے کا اگر طبیعت میں نیکی ہو دل ایمان و خوف خدا سے بھرا ہو اور صحبت نیک ہو تو

 مرد کبھی بوڑھا نہیں ہوتا 

اس کے برعکس طبیعت اکھڑ مزاج صحبت بد نصیب ہو جاۓ تو وہ مرد انجانے میں ان راہوں کا عادی ہوجاتا ہے جو بہت جلد چند دن کی چاندنی پھر اندھیری رات کی زندہ و جاوید مثال بن جاتا ہے ایسے جوان ناجائز طریقوں سے اپنے جذبات وقتی طور پر ٹھنڈے کر کے افسوس صد افسوس
مستقل طور پہ ٹھنڈے ہو جاتے ہیں

مشت زنی کے اسباب صحبت بد،فحش خیالات،اخلاق سوز لباس و حرکات و گفتگو،فحش گانے و فلمیں مساجد و اللہ والوں سے دوری اور تنہائ ہیں

میری تمام والدین،اساتذہ، سرپرستوں سے درد مندانہ اپیل ہے کہ اپنی مضبوط خاندانی بقاء کیلۓ اپنے تابناک مستقبل کے لۓ اپنے جوانی چڑھتے بچوں پہ نظر رکھیں ان کی رہنمائ کریں فضول کھیل تماشوں سے بچائیں اپنے بچوں کے دوستوں ہم نشینوں پہ نظر رکھیں ہر ناشائستہ حرکت پہ سمجھائیں ورزش کی عادت ڈالیں تنہائ و فرصت میسر نہ آنے دیں...

مگر...

ایسا تب ہوگا جب ماں باپ کا معاشرتی کردار مثالی ہوگا کیونکہ یہ دو افراد انسانیت کا بلند ترین مقام ہیں ان کے نقش و قدم پہ اک ایماندار و صحت مند گھرانہ اور کامیاب خاندان و مہذہب معاشرہ تکمیل پاتا ہے

Post a Comment

0 Comments