عضو تناسل کی لمبائی اور موٹائی کتنی ہونی چاہیئے

عضو تناسل کی لمبائی اور موٹائی کتنی ہونی چاہیئے؟

کسی نے سوال پوچھا ہے  عضو تناسل کی لمبائی اور موٹائی کتنی ہونی چاہیئے؟


 معمول کے مطابق انفرادی طورعضو تناسل کی جسامت اور بناوٹ میں فرق ہوتا ہے ،اورعضو تناسل کی لمبائی میںبعض مخصوص تحریکوں کے لحاظ سے اِضافہ یا کمی بھی واقع ہو سکتی ہے۔ عام طور پر عضو تناسل کی لمبائی میں اِضافہ اِس کے تناؤ کی وجہ سے ہوتا ہے
 
اِس کے علاوہ آرام اور سکون کی حالت میں ،عضو تناسل کی لمبائی زیادہ معلوم ہوتی ہے۔اِسی طرح ذہنی تناؤ ،ٹھنڈی ہَوا یا ٹھنڈے پانی کے اثر سے عضو تناسل سُکڑ جاتا ہے ۔مختلف مَردوں میں عضو تناسل کی بناوٹ بھی مختلف ہوتی ہے۔اکثر صورتوں میں معمول کی جسمانی بناوٹ کے لحاظ سے عضو تناسل میں خم بھی پایا جاتا ہے۔

2000ء میں سنگا پور کے ایک اخبار Straits Times میں شائع ہونے والے ایک سروے کے مطابق ،جنوبی ایشیا کے مَرودں کے عضو تناسل کی،تناؤ نہ ہونے کی حالت میں گولائی 4.13 سے 3.14 اِنچ تک ہوتی ہے اور لمبائی 4.92 سے 2.36 اِنچ تک ہوتی ہے ۔اور عضو تناسل کی تناؤ ہونے کی حالت میں گولائی 3.66 سے 5.11 اِنچ تک ہوتی ہے اور لمبائی 3.74 سے 5.70 اِنچ تک ہوتی ہے ۔ ایک انتہائی چھوٹا عضو تناسل وہ ہوتا ہے جس کی لمباےی تناؤ کی حالت میں ایک اِنچ ہوتی ہے ۔ایسا بہت ہی کم صورتوں میں ہوتا ہے ۔ایسی صورت کا تناسب ، ایک ہزار مَردوں میں سے ایک مَرد ہے ۔ عضو تناسل کی لمبائی بڑھانے کے لئے کوئی کریم ،دوا یا قابلِ طریقہ دستیاب نہیں ہے.

Post a Comment

0 Comments