کیا آپ جانتے ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں؟


محبت کوئی بستر نہیں 

مگر اس پر سویا جاتا ہے


کنوارے ہونٹ اکثر اپنے پہلے بوسے پر

بہک جایا کرتے ہیں


سنگ مرمر سا بدن جب حوس کی آغوش

میں پہنچ جاتا ہے

تب محبت عبادت نہیں غلاظت بن جاتی ہے


ایک طرف


جن بچوں کو دنیامیں لانے کےلئے

درگاہوں پر چادریں چڑھائی جاتی ہیں

دوسری طرف


نوائیدہ بچے نالوں اور

کیچڑ کے ڈھیر پر ملتے ہیں


کنواری کوکھ میں پلنے والے پھول

کھلنے سے پہلے مسل دیئے جاتے ہیں


انسانیت ایسی لاشیں دیکھ کر

لرز اٹھتی ہے مگر....

حوس بدمست بنی 

ان لاشوں پر ناچتی ہے... 


اگر محبت کو حوس کی چماٹ لگ جائے تو ایسی محبت کو مر جانا ہی اچھا ہے.


Post a Comment

0 Comments